Home / جاگو دنیا / شاہد آفریدی شادی جلدی کیوں کرنا چاہتے تھے؟

شاہد آفریدی شادی جلدی کیوں کرنا چاہتے تھے؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے والدین سے خود جلدی شادی کرنے کے لیے کہا تھا۔

شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شو کے میزبان مومن ثاقب نے شاہد آفریدی کو ان کی شادی کی ایک تصویر دکھاتے ہوئے شادی کے بارے میں سوال کیا۔

شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے شادی کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’یہاں آکر زندگی رُک سی گئی تھی‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ مثبت تبدیلیاں آپ کی زندگی میں بہتری لاتی ہیں اور زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انسان کو بدلنا چاہیئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا تھا میری شادی جلدی ہوجائے تاکہ زندگی میں نظم و ضبط آجائے اور اسی لیے والدین سے کہا تھا کہ میرے لیے لڑکی پسند کرلیں۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی پسند کرنے کے لیے والدین کو اس لیے کہا تھا کیونکہ میرا خیال ہے کہ  شادی کے لیے والدین کی پسند سب سے بہتر ہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ 17 سے 24 سال کی عمر تک ہم خود کو عقلمند اور سامنے والا بے وقوف ہے لیکن بڑے بڑے ہی ہوتے ہیں کیونکہ وہ ڈگریوں سے نہیں بلکہ زندگی کے تجربے سے بڑے بنتے ہیں اور یہ تجربہ کئی ڈگریوں سے بڑھ کر ہے۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ  میں نے سوچا ہوا تھا کہ اگر والدین کا فیصلہ بہتر نہیں ہوا تو دوسری شادی کرلیں گے لیکن الحمد اللّٰہ میں بہت خوش ہوں۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *