Home / جاگو کھیل / پاکستان کی 10 سالہ آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلہ جیت لیا

پاکستان کی 10 سالہ آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلہ جیت لیا

دس سالہ پاکستانی آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

گزشتہ منگل کو قازقستان کے شہر اکتاؤ میں منعقد ہونے والی ورلڈ اسکول چیس چیمپئن شپ انڈر 12 میں 53 ممالک سے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والی ننھی آیت عاصمی نے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شطرنج چیمپئن شپ کے بورڈ 2 مقابلے میں جیتا ہوا اپنا کانسی کا تمغہ وطن عزیز کے نام کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وہ پاکستان کی گرینڈ ماسٹر کے لئے محنت کر رہی ہیں اور ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی چیمپئن شپ کے ان مقابلوں میں یوکرین کے پینٹسکو اسٹینسلاو (Pentsko Stanislav) اور ترکمانستان کے ناریماروف یلاس (Narimarov Yhlas) نے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *