Home / جاگو کھیل / دوسرا ون ڈے: گرباز کے ڈیڑھ سو، افغانستان نے بورڈ پر 300 کا ٹوٹل سجادیا

دوسرا ون ڈے: گرباز کے ڈیڑھ سو، افغانستان نے بورڈ پر 300 کا ٹوٹل سجادیا

دوسرے ون ڈے میچ میں اوپنرز رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران کی 227 رنز کی زبردست اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت افغانستان نے پاکستان کو جیت کےلیے 301 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

خیال رہے کہ افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 300 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اس فیصلے کو اپنے کپتان کے لیے درست ثابت کردیا جہاں پاکستانی بولرز بےبس دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان 227 رنز کی میراتھن شراکت قائم ہوگئی۔

ابراہیم زادران نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے باوجود تجربہ کار محمد نبی نے رنز بنانے کی اوسط برقرار رکھی اور اختتامی لمحات میں 29 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ اس میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

پاکستان ٹیم

اس میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔

تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *