Home / جاگو بزنس / چینی، دودھ اور پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر

چینی، دودھ اور پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر

چینی، دودھ اور  پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے  چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر ہوگئی ہے۔

کراچی میں مہنگائی کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر عوام کا رش کم ہوگیا ہے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہےکہ چینی مہنگی ہونے سے 60  روپے والا چائےکا کپ 70 روپےکا ہوگیا ہے، چینی، دودھ اور  پتی کے علاوہ بجلی اور گیس بھی چائے مہنگی ہونے کی وجہ ہیں۔

ہوٹل مالکان کے مطابق کٹ چائے (آدھاکپ) بھی 50  روپے کے بجائے 60 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ  چائے مجبوری ہے، چھوڑ نہیں سکتے، دودھ اور چینی کم ڈال کر بھی پی لیں گے۔

خیال رہےکہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی 220 سے لےکر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *