Home / جاگو دنیا / ہردیپ سنگھ کا قتل، خالصتان تحریک کے بانی کا بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان

ہردیپ سنگھ کا قتل، خالصتان تحریک کے بانی کا بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان

لندن : خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہردیپ سنگھ کےقتل کا بدلہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی، ناانصافی اورشدت پسندی کیخلاف سکھ برداری کے شدید غم و غصے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

لندن میں خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کےقتل کا بدلہ لیں گے اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے، بھارت ٹوٹے گا اور پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔

بانی خالصتان تحریک کا کہنا تھا کہ قلم ہمارا ہتھیار ہے لیکن اس کیلئے ہمارے پاس وقت کم ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت راکے ایجنٹس ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد نہیں، ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے، دنیا کو پیغام ہے بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021 کو 30 ہزارلوگوں سےشروع ہوئی تھی ، اب یہ تحریک ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے ، ابتک ریفرنڈم میں بیرون ملک مقیم ایک ملین لوگ آزادی کیلئے ووٹ ڈال چکے ہیں۔

آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں لندن گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *