Home / جاگو دنیا / نیویارک میں مسلسل بارشوں کے بعدسیلابی صورتحال، ایمر جنسی نافذ، نظام زندگی درہم برہم

نیویارک میں مسلسل بارشوں کے بعدسیلابی صورتحال، ایمر جنسی نافذ، نظام زندگی درہم برہم

امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی، سیلابی ریلوں کی وارننگ کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد اب گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے، دن کے اختتام تک شہر میں7 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیش گوئی ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات نے نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

مسلسل بارش کے باعث پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *