Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹرولز کی تنقید کا بہترین جواب کیا ہے؟ شہناز گل نے بتادیا

ٹرولز کی تنقید کا بہترین جواب کیا ہے؟ شہناز گل نے بتادیا

بھارت کی خوبرو اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ وہ ٹرولز کی طرف سے مذاق اڑانے یا تنقید کرنے پر ’خاموشی‘ کے ذریعے جواب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاموشی ہی بہترین جواب ہے اور میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں خاموش نہیں ہوتی تو کمنٹس پڑھتی ہوں، لوگوں کو اس متعلق اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ کپڑے چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے، اس کی وجہ سے کسی کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں سیشن کے دوران شہناز نے کہا کہ میرے ساتھ بیٹھو، مجھ سے باتیں کرو، اگر پھر بھی میرے پرستار نہ بنو تو میرا نام بدل دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر منفی کمنٹس پڑھتی ہوں اور اس سے مجھے مزید تحریک ملتی ہیں۔

شہناز گل نے کہا کہ مجھے برا ضرور لگتا ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ اگر نفرت مل رہی ہے تو کچھ کیا ہوگا، میں اسے مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *