Home / جاگو کھیل / پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو ٹیم کو واپس بلایا جائے، احسان مانی

پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو ٹیم کو واپس بلایا جائے، احسان مانی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور سابق پی سی بی چیئرمیں احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیڈرشپ دکھائے اگر پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو واپس بلایا جائے۔

جنگ کو انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ ان حالات میں جہاں پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا ہوا ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ورلڈ کپ میں کھیلنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی پیر کو اس بارے میں فیصلہ کرے اور بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑا جائے۔ کرکٹ میں سیاست کو منسلک کرنا درست نہیں ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ بھارت یہ حالات پیدا کرکے آئی سی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دنیا میں کوئی ٹورنامنٹ تماشائیوں اور صحافیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے۔ موجودہ حالات میں اگر پاکستان اپنی ٹیم کو بھارت سے واپس بلاتا ہے تو پی سی بی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پی سی بی چیئرمین تھا تو میں نے تین بار آئی سی سی میٹنگ میں یہی نکتہ اٹھایا تھا کہ پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لئے کیا پالیسی ہوگی مجھے تینوں بار اس وقت بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ لیکن اب جبکہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے پاکستانیوں کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *