Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ بنادی

جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ بنادی

جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ بنا دی، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنائی گئیں۔

ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا  کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنی ہیں، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا، جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں کیں، انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *