Home / جاگو کھیل / سعود شکیل آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، محمد رضوان

سعود شکیل آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں، ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کھلاڑی محمد رضوان اور سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دونوں کھلاڑی گزشتہ میچ اور پرفارمنس سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو اس کا کانفیڈنس ہی الگ ہوتا ہے، یہ جیت ہمارے لیے بڑی ضروری تھی، یہ کانفیڈنس ہمیں آگے آنے والے میچز میں کافی کام آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جہاں رنز بنانے کا موقع ملتا ہے وہاں رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں پھر چاہے وہ پہلی گیند ہو یا دوسری اسکی ٹینشن نہیں لیتا، سب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ابھی ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم نہیں کر رہا، پچھلے ایک دو برسوں سے ٹاپ آرڈر کی پرفارمنس کی وجہ سے نمبر ون بنے تھے۔

انہوں نے ٹیم میں شامل قومی کھلاڑی سعود شکیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعود جس محنت سے آیا ہے وہ اپنی محنت اور فٹنس کو برقرار رکھے گا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، سعود شکیل کی گیم سے اویئرنس مجھے اچھی لگی۔

محمد رضوان نے کہا ہے کہ جیسے سعود نے آف اسپنر کو نکل کر چوکا مارا اس کو دیکھ کر لگا کہ سعود کی گیم اویئرنس بھی اچھی ہے۔

’میری کوشش تھی کہ پازیٹو کرکٹ کھیلوں‘

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کرکٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ رضوان سینئر پلیئر ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

سعود شکیل کا کہنا ہے کہ جھوٹ نہیں بولوں گا، میں تھوڑا نروس تھا، جب میچ شروع ہوجاتا ہے اور آپ میدان میں جاتے ہیں تو پھر سب چیزیں بھول جاتے ہیں، جب اوپر جلدی وکٹ گر جاتی ہے تو پریشر تو ہوتا ہے۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ پازیٹو کرکٹ کھیلوں، دو چار مہینے سے اپنی اسکلز پر کام کر رہا تھا، کوشش تھی کہ وہ اسکلز گراؤنڈ میں جا کر دہراؤں۔

سعود شکیل نے کہا کہ کافی خوش ہوں کہ جن اسکلز پر کام کیا وہ ویسے ہو رہا ہے، زیادہ کام ذہنی طور پر تیار ہونا ہوتا ہے کہ آپ ذہنی طور پر چیزوں کو کیسے لیتے ہیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *