Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ہونے کے ناتے بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت اُمیدیں وابستہ ہیں لیکن اُن کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔

بھارت کے لیےتشویش کی خبر یہ ہے کہ اُن کےنوجوان اوپنر شُبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اس میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے ، اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

پچ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسپنرز کو مدد دے گی ، اسی لیے میزبان ٹیم میں تین اسپنرز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *