Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ: بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی

ورلڈکپ: بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی

ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 200 رنز کا ہدف دےد یا، ٹیم آسٹریلیا میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چینئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بولرز نے 50 اوورز کے دوران مہمان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔

رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے آسٹریلوی بیٹرز کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو اسمتھ 46، ڈیوڈ وارنر 41، مچل اسٹارک 28 اور مارنوس لیبوشین 27 کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں، بھارتی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 بولز سے گیند کروائی اور تمام ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

رویندرا جدیجا 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سراج، ایشون اور ہاردیک پانڈیا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، شُبمن گِل کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی اس لیے ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پیٹ کمنز نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے، ہم تازہ دم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *