Home / تازہ ترین خبر / پاک روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات سے خراب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات

پاک روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات سے خراب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات یا جیو پولیٹکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے، روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ہوں گے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ولادمیر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں، ہمیں مستقبل میں پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

اس سے قبل، وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔

پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک کی وجہ سے متاثر نہیں ہوں گے،

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم ایس سی او خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقاتیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور کا دور ہو گا، جس میں وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *