Home / تازہ ترین خبر / آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ک عدالت نے صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزامات لگانے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب کرلیے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے یاسر محمود نے کی.

شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا کہ یہ کیس کریمنل نہیں بنتا، اسی کے ساتھ شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل کو کیس میں دوبارہ دلائل دینے کی ہادیت دیتے ہوئے سماعت سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے دلائل دیے تھے،

پس منظر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *