Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپنر امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے پاکستان کو محتاط آغاز فراہم کیا، قومی بیٹرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ٹیم کی ففٹی مکمل کی۔

امام الحق 56 کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو عبداللہ شفیق کا ساتھ کپتان بابر اعظم دینے آئے۔ دونوں کے درمیان 54 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور 110 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر نور احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان عجلت میں نظر آئے، 10 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد 120 کے مجموعے پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ سعود شکیل 25 رنز بنا کر 163 پر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ پر بابر اعظم نے شاداب خان کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔ اس وکٹ پر بھی 43 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔

اس دوران بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 30ویں نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ 74 رنز بنا کر نور احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان 73 رنز کی پارٹنر شپ بنی، دونوں آخری اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے، دونوں نے 40، 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 3، نوین الحق نے دو جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ میں شاداب خان کو محمد نواز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کوشش جاری رکھِیں۔

 افغان کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کو 250 تک محدود کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فضل الحق کی جگہ نور احمد کو لیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں اب تک 4، 4 میچز کھیل لیے ہیں، پاکستان کو 2 میچز میں کامیابی ملی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 1 میچ جیتا ہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *