Home / جاگو کھیل / نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سیمی فائنل میں

نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سیمی فائنل میں

انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کے پول راؤنڈ میچ اسلام آباد میں جاری ہیں۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر افتخار منصور نے بھی میچز دیکھے، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

فیصل آباد نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 42 کے مقابلے میں 59 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 54-66 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسی طرح تیسرے میچ میں پشاور ڈویژن نے کراچی کے خلاف 63-77 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور ڈویژن نے ہزارہ ڈویژن کو یک طرفہ مقابلے میں 32-76 پوائنٹس سے شکست دی۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *