Home / جاگو کھیل / سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 برس کی عمر میں چل بسے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 برس کی عمر میں چل بسے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں چل بسے۔

لیفٹ آرم اسپن بالر بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میچز بھارت کی نمائندگی کی اور 266 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 10 ون ڈے میچز سمیت 22 میچز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

سابق بھارتی کپتان نے 10 ون ڈے میچز میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بشن سنگھ بیدی ابتدائی ورلڈ کپ 1975 میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 1978 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی سابق کرکٹر بشن سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ حلقوں نے لیفٹ آرم اسپن بالر بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے بشن سنگھ بیدی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *