Home / جاگو دنیا / دہلی میں طلبا اسرائیلی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

دہلی میں طلبا اسرائیلی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

بھارتی دارالحکومت دہلی میں طلبا اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے والے پرامن مظاہرین پر دھاوا بول دیا، طلبہ کو زدوکوب کیا کئی کو گرفتار کرلیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ بچے مررہے ہیں اسپتالوں پر بمباری ہورہی ہے۔

احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو کئی سالوں سے نسل کشی کا سامنا ہے، دنیا کے بیشتر ملکوں کی طرح ہماری حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے 16 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے دو ہفتوں کے دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں، جب کہ زخمی 16 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیل نے 24 فلسطینی اسپتالوں کو خالی کرنےکی وارننگ بھی دی ہے، فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنےکی اسرائیلی وارننگ کو مریضوں کے لیے سزائے موت جیسا قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل نہیں کرسکتے۔

غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔

صیہونی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *