Home / جاگو دنیا / اسرائیل کی پُشت پناہی، امریکا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ سامنے آگئے

اسرائیل کی پُشت پناہی، امریکا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ سامنے آگئے

امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کردی اور کہا اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سمیت کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئے۔

امریکہ نے بڑی تعداد میں فوج بھجوانے کی تیاری شروع کر دی اور ائیر ڈیفنس سسٹم اور پیٹریات میزائل بھی بھجوا دیئے۔

سلامتی کونسل میں قرارداد میں تل ابیب نے حمایت کی، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئیٹ کیا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی بھر پور مدد کریں گے اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ میں کہا جو بھی مدد درکار ہوگی، کینیڈا وہ اسرائیل کو فراہم کریں گے، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں عالمی رہنماؤں نے حماس کی طرف سے دو یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا اور باقی تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں چھ جنگی بحری جہاز تعینات کردیئے ہیں۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *