Home / جاگو کھیل / خراب فیلڈنگ، وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھا دیا

خراب فیلڈنگ، وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھا دیا

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے خراب فیلڈنگ کے باعث قومی ٹیم کے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اُٹھا دیا۔

گزشتہ شب نجی چینل کے پروگرام میں شریک وسیم اکرم نے پاکستانی شاہینوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ شرمندگی کا مقام ہے، افغانستان صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 280 جیسے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری فیلڈگ انتہائی خراب ہے، ان کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم گزشتہ 2 ہفتوں سے چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دورۂ بھارت کے دوران ورلڈ کپ سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکست کا ذمے دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دیا تھا۔

کھالڑی کے اس بیان کی روشنی میں سابق فاسٹ بالر نے کسی کا نام لیے بغیر قومی ٹیم کی شکست پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8، 8 کلو کڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں، ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے، آخر یہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہیں پروفیشنلی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے، کوئی معیاری اصول ہونا چاہیے۔

وسیم اکرم نے سابق کوچ مصباح الحق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کوچ تھے تو انہوں نے ایک معیار رکھا تھا، کھلاڑیوں کو اس سے مسئلہ ضرور ہوتا تھا لیکن وہی کام کرتا تھا، فیلڈنگ کا مکمل انحصار فٹنس پر ہے جس میں ہم کمزور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *