Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اننگ کے ابتدائی 8 اوورز کے دوران جنوبی افریقا نے 36 رنز پر 2 وکٹیں گنوائیں۔ ریزا ہینڈرکس 12 اور راسی ونڈردوسن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اِن فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کاک ایک اینڈ پر جمے رہے۔

ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرم نے پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور 167 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 30.4 اوورز میں ایڈن مارکرم 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم اور بنگلادیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ٹیمبا باووما میچ نہیں کھیلیں گے، اس ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

اس موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ جنوبی افریقا کو پچھلے ورلڈ کپ میں ہرا چکے ہیں اس لیے پُراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے تھے کہ پہلے بیٹنگ کریں، جنوبی افریقا کو کم اسکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے اپنے 3 اور بنگلا دیش نے ایک میچ جیتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا تیسرے اور بنگلا دیش ساتویں نمبر پر ہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *