Home / جاگو کھیل / ٹیسٹ سیریز؛ پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ کیسا ہے؟

ٹیسٹ سیریز؛ پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ کیسا ہے؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم 6 دسمبر سے 4 روزہ ٹور میچ کے دوران آسٹریلیا کی پرائم منٹسر الیون کے خلاف کینبرا میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سال 1956-57 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور یہ سیریز پاکستان کے نام رہی تھی۔ سال 2021-22 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 69 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔

شاہینوں اور کینگروز کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 26 اور پاکستان نے 7 فتوحات سمیٹی ہیں۔

 

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *