Home / جاگو کھیل / مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے

مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر مشفق الرحیم عجیب انداز میں آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے۔

کیویز کے خلاف کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے 41ویں اوور میں بال کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جس پر امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے خلاف آؤٹ کی اپیل کی تو فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا، ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے جان بوجھ کر گیند ہاتھ سے روکنے پر بلےباز کو آؤٹ قرار دیا۔

2017 میں آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی گیند کو ہاتھ کے ذریعے وکٹ میں جانے سے نہیں روک سکتا ہے، اگر بلےباز جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تو اسے آؤٹ قرار دیا جائے گا۔ مشفق الرحیم نے 83 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونے والے مشفق الرحیم پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے سری لنکن بیٹر انجیلو میتھیوز کی پہلی بار ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کی تھی۔ جس پر تنازع ہوا تھا تاہم میتھیوز کو امپائرز نے آؤٹ قرار دیا تھا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *