Home / تازہ ترین خبر / ڈیلس میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کا انعقاد رنگارنگ کلچر پروگرام کا انعقاد

ڈیلس میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کا انعقاد رنگارنگ کلچر پروگرام کا انعقاد

رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس : سندھ کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے جہاں کئی برسوں سے سندھ میں سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا گیا وہاں اب یہ دن امریکہ سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے سندھی ثقافت کی یکجہتی کے دن کو
منانے کیلئے یہاں سندھی رہنماؤں معظم بھنگر، عامر میمن، شفیع خواجہ، غلام نبی کلوڑ،امتیاز پیرزادہ، اور دیگر نے اس تقریب کے انتظامات کیئے ڈیلس میں اس دن میں خصوصی شرکت کیلئے ہیوسٹن اور ڈیلس میں رہنے والے کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اس موقع پر آنے والے مھمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی جبکہ آنے والے حاضرین نے سندھی موسیقی پر روایتی رقص کیا تقریب میں سندھ سے متعلق معلوماتی کوئز پروگرام سمیت دیگر سرگرمیاں بھی کی گئیں جسکا مقصد نوجوان نسل کو سندھ سے تاریخ کی آگاہی تھی،تقریب میں آرگنائزر معظم بھنگر اور سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکہ کے مرکزی نائب صدر اصغر پٹھان کرم دین ڈاہری اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ میں بھی ہم یہ دن منارہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گھر سے دور اپنا یہ ایک گھر ہے کمیونٹی ساتھ ہے ہم ثقافت کو زندہ رکھ رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کو بھی بتا رہے ہیں کہ کسطرح اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا ہوگا۔
اس تقریب میں پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے تقریب میں ثقافتی رنگوں کی بہار سے بھرپور انجوائے کیا انکا کہنا تیا کہ جب ہم سندھی کلچر کو منارہے ہوتے ہیں تو پورے برصضیر کے کلچر کو منارہے ہوتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد پاکستان کا اتحاد اور یکجہتی ہے۔ تقریب میں کینڈا سے آئے سندھی گلوکار سلمان مخدوم نے صوفی اور سندھی گیتوں پر بھرپور پرفارمینس دیکر حاضرین کو بے اختیار جھومنے اور ناچنے پر مجبور کردیا تقریب کا اختتام سندھ کے روایتی گیت ہوجمالو پر ہوا جسمیں مردوخواتین نے بھرپور رقص کیا۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *