Home / جاگو دنیا / عبدالفتاح السیسی دوبارہ مصر کے صدر منتخب

عبدالفتاح السیسی دوبارہ مصر کے صدر منتخب

مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔

الیکشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدارتی انتخاب 2024 میں ریکارڈ ووٹنگ کی گئی۔

ترجمان الیکشن اتھارٹی کے مطابق ووٹنگ کی شرح 66.8 فیصد رہی، یہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔

الیکشن اتھارٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 668 ووٹ درست قرار دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے 3 کروڑ 97 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔

مصر کو درپیش چیلنجوں کا بخوبی اندازہ ہے

صدر منتخب ہون کے بعد اپنے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ صدارتی انتخابات 2024 کو کامیاب بنانے پر مصری عوام کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مصر کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا بخوبی اندازہ ہے، میں مصری عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کا سپاہی اور خوابوں کا محافظ رہوں گا۔

السیسی نے مزید کہا کہ مصر کو نئی جمہوری ریاست بنانے کا عمل جاری رکھنے، آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کا عہد کرتا ہوں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *