Home / تازہ ترین خبر / پی ایس ایل رائٹس گزشتہ سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے، ذکا اشرف

پی ایس ایل رائٹس گزشتہ سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے، ذکا اشرف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رائٹس گزشتہ سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں چیف اوپریٹنگ افسر (سی او او) پی ایس ایل سلمان نصیر اور کمشنر پاکستان سپر لیگ نائلہ بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذکا اشرف نے بتایا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اچھا رہا، کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے مل کے کام کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ سے خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا فائدہ مند ثابت ہوا،آسٹریلیا دورے میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی، کرکٹ آسٹریلیا سے مختلف معاملات پر بات ہوئی، وزیر اعظم کی تجویز سے آسٹریلین بورڈ کے ساتھ روابط بڑھائے گئے، کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے کچھ فیصلے بھی کیے گئے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ پہلی بار ایسے معاہدے طے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں ہمیں ناکامی ہوئی لیکن پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل تھے، پچز کی تیاری کے لیے ہمارے پاس کیوریٹرز موجود نہیں ہیں۔

ذکا اشرف نے بتایا کہ پی ایس ایل کے رائٹس میں پچھلے سال کے مقابلہ میں منافع ہوا ہے۔

پاک بھارت میچز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی اس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور انہیں نئے رول پر کام کرنے کا کہا ہے، جیسے ہی گورننگ بورڈ کا فیصلہ ہوگا تو پھر الیکشن پر بھی کام شروع کریں گے۔

اس موقع پر سی او او پی سی بی سلمان نصیر نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ پی ایس ایل اور بگ بیش لیگ کے شیڈول کا تصادم روکنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

کمشنر نائلہ بھٹی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئے ہیں۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *