Home / تازہ ترین خبر / راولپنڈی: پی پی-10 سے مسلم لیگ(ن) کا امیدوار 49 مقدمات میں نامزد نکلا

راولپنڈی: پی پی-10 سے مسلم لیگ(ن) کا امیدوار 49 مقدمات میں نامزد نکلا

راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی-10 سے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدوار کے پہلے سے 49 مقدمات میں نامزد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی-10 سے نعیم اعجاز کو ٹکٹ دیا ہے جو پہلے سے ہی 49 مقدمات میں نامزد ہیں۔

نعیم اعجاز کے خلاف چونترہ، چکری، ایئر پورٹ، سٹی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت کئی کیسزدرج ہیں۔

وہ فائرنگ، قبضے، اغوا اور پولیس پر حملے کے کیسز سمیت متعدد مقدمات میں نامزد ہیں۔

مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ مرتبہ عام انتخابات میں اس نشست سے راجا قمر الاسلام کو ٹکٹ دیا تھا لیکن وہ صرف 15 ہزار ووٹ لے کر ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔

2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا اور 53 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *