Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف برازیلین پاپ اسٹار 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف برازیلین پاپ اسٹار 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف برازیلین پاپ اسٹار ڈینی لی، لائپوسکشن سرجری کے دوران پیچیدگیوں کے باعث 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی پاپ اسٹار ڈینی لی ایک لائپوسکشن سرجری کے دوران پیچیدگیوں کے بعد 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ، جنہیں برازیل میں بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے اور جنہوں نے بچپن میں اپنے آبائی شہر میں ٹیلنٹ شوز میں حصہ لیا تھا، کا جمعے کے دن آپریشن ہوا جو کہ ان کے پیٹ اور پیٹھ پر لائپوسکشن کے ساتھ ساتھ چھاتی میں کمی کے لیے کیا گیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں سرجری کے دوران غیر متوقع پیچیدگیاں سامنے آئیں، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ان کے شوہر مارسیلو میرا نے اپنی 7 سالہ بیٹی کے ساتھ اس نقصان پر غمزدہ ہوتے ہوئے گہرے صدمے کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ان کی تدفین ہفتے کو کی جائے گی۔

Check Also

شادی کے فوری بعد سوناکشی سنہا اسپتال کیوں گئی تھیں؟

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا طبیعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *