Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کارتک آریان کا نیا فوجی لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

کارتک آریان کا نیا فوجی لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

کارتک آریان اس وقت اپنی آنے والی فلم چندو چیمپئن کی تیاری میں مصروف ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا جس کے متعلق وہ اپنے مداحوں کو اپ ڈیت کرتے رہتے ہیں۔

کارتک آریان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک افسر کے روپ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

اداکار نے آرمی یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی، جو چندو چیمپیئن سے ہے جس میں ان کے چہرے پر سختی نظر آرہی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے  والی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں ‘سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار’ بھی کہا ہے۔

یہ واضح ہے کہ شائقین کارتک کو پسند کرتے ہیں اور چندو چیمپئن کا انتظار نہیں کر سکتے۔

کارتک آریان کی آنے والی فلم چندو چیمپئن کبیر خان نے لکھی اور اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے تحت ساجد ناڈیاڈوالا کے ذریعہ پروڈیوس کردہ، یہ فلم بھارت کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ، فری اسٹائل تیراک مرلیکانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اداکار بھون اروڑہ، پلک لالوانی، اور اڈونس کپسالس معاون کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جو کہ 14 جون کو تھیٹرز میں ریلیز کی جائیگی۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *