Home / تازہ ترین خبر / جناح ہاؤس حملہ کیس: سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس: سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عالیہ حمزہ نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *