Home / تازہ ترین خبر / چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، محسن نقوی

چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، محسن نقوی

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہرکسی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، کسی نے بھی شرپسندی کی کوشش کی تو سخت نتائج بھگتنا ہونگے، اس بار ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، نہیں چاہتے قوم تقسیم ہوں۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس قانونی راستہ موجود ہے، انتخابی نتائج پرکسی کواعتراض ہےتو متعلقہ فورم پررجوع کرے لیکن کسی صورت میں 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرانے دیں گے، ملک اس قسم کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *