Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی گلوکارہ ملیکا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، پولیس کو خودکشی کا شبہ

بھارتی گلوکارہ ملیکا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، پولیس کو خودکشی کا شبہ

بھارتی پولیس نے 35 سالہ اداکارہ، گلوکارہ و رائٹر ملیکا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد کی ہے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق پولیس نے اداکارہ ملیکا راجپوت کی اچانک موت پر خودکشی کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیکا راجپوت کی لاش کوتوالی تھانہ کے علاقے سیتاکنڈ میں اداکارہ کے گھر سے ہی برآمد ہوئی ہے، لاش ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

اداکارہ ملیکا کی والدہ سمترا سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ اُنہیں نہیں معلوم کہ یہ واقعہ کب پیش آیا کیونکہ وہ اپنے مکمل خاندان سمیت گھر میں سو رہی تھیں۔

دوسری جانب کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شری رام پانڈے کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *