Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر کی شادی کا کارڈ وائرل، شادی کب ہے؟

بھارتی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر کی شادی کا کارڈ وائرل، شادی کب ہے؟

بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ، پروڈیوسر جیکی بھگنانی کے ساتھ گوا کے ہوٹل میں شادی کریں گی، تاریخ کے بعد اس جوڑی کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی گوا میں 21 فروری کو شادی کرنے والے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کے اندر ہی زندگی کے حسین اور یادگار لمحات کو منانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے اس جوڑی نے بیرونِ ملک شادی کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔

راکول اور جیکی21 فروری کو گوا کے پرتعیش ہوٹل، آئی ٹی سی گرینڈ میں شاندار تقریب کے دوران ازدواجی تعلق میں بندھ جائیں گے جس میں خاندان کے افراد سمیت صرف دوست و احباب ہی شرکت کر سکے گیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس شادی  کے بارے میں زیادہ تر تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ کے مہمانوں کی فہرست محدود رکھی گئی ہے، راکول اور جیکی دو روزہ شادی کا جشن منانے کے لیے 20 فروری کو گوا پہنچیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ راکول اور جیکی نے 2021ء میں اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *