Home / جاگو دنیا / بھارتی گینگسٹر کی ملزمہ سے شادی، پولیس نے سیکیورٹی دی

بھارتی گینگسٹر کی ملزمہ سے شادی، پولیس نے سیکیورٹی دی

بھارتی گینگسٹر سندیپ عرف کالا جٹھیدی نے انورادھا چوہدری عرف ریوالور رانی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب دہلی میں ایک بینکوئیٹ ہال میں ہوئی جسے گینگسٹر کے وکیل نے بُک کرایا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے گینگسٹر کے سابقہ ​​ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سیکیورٹی کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر سندیپ عرف کالا جٹھیدی کو شادی کرنے کے لیے عدالت سے 6 گھنٹے کے لیے پرول پر رہائی ملی تھی جبکہ اس کی اہلیہ پر بھی سنگین الزامات ہیں۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *