Home / جاگو دنیا / ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔

چینی صدر شی جن  پنگ اور وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، رابطوں اور تجارت پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اگلے سال پاکستان کرے گا۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *