Home / تازہ ترین خبر / سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں، رانا ثنا اللہ

سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں، رانا ثنا اللہ

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و مشیر برائے بین الاصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چلتا ہے، ہم نے ان چیزوں کا نام سیاست کیوں رکھ دیا جن کی وجہ سے کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر جھوٹ بولا جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ سیاست ہے، ہٹ دھرمی کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ سیاست ہے، اگر کسی سے زور زبردستی ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں سیاست ہورہی ہے، ہمیں اس بیانیے کو ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ہم میں بہت اچھی روایات ہیں لیکن جو ہمارے منفی رویے ہیں ان پر احتسابی جائزہ لینا چاہیے، میرا تعلق ایسی جگہ سے تھا جہاں میرا واسطہ لا اینڈ آرڈر سے رہا، میں 10 سال صوبائی وزیر قانون رہا، دوسری جگہوں پر میرا تجربہ کم رہا، اب مجھے بین الصوبائی روابط کا عہدہ دیا گیا ہے، مجھے احساس ہے کہ یہ اس لیے سونپا گیا کہ میری سیاسی سائیڈ پر زیادہ مصروفیت رہنی ہے تو سیکریٹیریٹ اسپورٹس کا ایک شعبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں چھوٹے چھوٹے ملکوں کے بڑے بڑے دستے ہیں اور پاکستان سے صرف 3، 4 لوگ گئے ہیں، وہ بھی اپنے بلبوتے پر گئے ہیں، ندیم اشرف بھی یہاں تک خود پہنچا ہے اس میں کسی فیڈریشن کا کوئی تعلق ہے، میں نے کوشش کی کہ فیڈریشن میں ضوابط لائے جائیں، اتنی کوشش تو ہو کہ لوگ کوالیفائی ہی کرلیں ان ایونٹس میں، میڈل ملنا یا نہ ملنا بعد کی بات ہے، مگر کوالیفائی کروانا تو فیڈریشن کی ذمہ داری، جو فیڈریشن اس قابل نا ہو کہ وہ لوگوں کو کوالیفائی کروا سکے تو انہیں جگہ چھوڑ دینی چاہیے، اربوں کا خرچہ ہے، ایک کھلاڑی کے ساتھ سرکاری خرچے پر 13 لوگ جاتے ہیں، اب میں نے یہ کردیا ہے کہ لوگ اپنے خرچے پر وہاں جائیں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *