Home / تازہ ترین خبر / سپریم کورٹ کا فیصلہ: پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز نے کام روک دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ: پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز نے کام روک دیا

سپریم کورٹ کے لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے ٹربیونلز سے متعلق فیصلے معطل کرنے کے بعد پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز نے کام روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 8 ججز بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے، پرنسپل سیٹ پر 4 ججز، بہاولپور اور راولپنڈی بینچز پر ایک ایک جج بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ پر 2 ججز بطور الیکشن ٹربیونل خدمات سر انجام کر رہے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر جسٹس شاہد کریم، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس انوار حسین اور جسٹس سلطان تنویر بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل رہے گا، کیس کو زیر التوا رکھا جاتا ہے۔

Check Also

اسمبلی میں بیٹھے زیادہ تر لوگ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، شاہد خاقان کا عوام پاکستان پارٹی کی تاسیسی تقریب سے خطاب

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کی تاسیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *