Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرینہ، تبو، کریتی کی فلم ’کریو‘ باکس آفس پر مستحکم

کرینہ، تبو، کریتی کی فلم ’کریو‘ باکس آفس پر مستحکم

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، تبو اور کریتی سین کی فلم ’کریو‘ باکس آفس پر آہستہ آہستہ پیسے کمانے میں مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر راجیش اے کرشنن ہیں اور یہ فلم 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے پہلے دن جمعے کو بھارت میں 10 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن فلم 9.6 کروڑ روپے کما سکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے بزنس میں پیر سے کمی کا سلسلہ شروع ہوا جو دوبارہ بڑھنے کی طرف نہ آ سکا اور فلم نے اب تک مجموعی طور پر 6 دنوں میں 40 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’کریو‘ کی کہانی 3 سہیلیوں کے گرد گھومتی ہے جو کوہِ نور نامی ایئر لائنز کے لیے کیبن کریو ممبرز کے طور پر کام کرتی ہیں۔

Check Also

نیوزی لینڈ کے اداکار کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال

نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف 15 روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *