Home / جاگو دنیا / ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

 اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔

اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیے وہ نیتن یاہو ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

Check Also

اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے اپنی اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *