Home / جاگو دنیا / غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور سڑکوں سے بڑی تعداد میں بارودی سامان ملا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں گزشتہ چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے خان یونس سے افواج کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور سڑکوں سے بڑی تعداد میں بارودی سامان ملا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں گزشتہ چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے خان یونس سے افواج کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کا حصہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کا حصہ بحیرہ مردار سے برآمد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے کروز میزائلوں، راکٹوں اور ڈرونز کے ساتھ 110 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر فائر کیے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ بیلسٹک میزائل اگر اسرائیل سے ٹکرا جاتے تو خطے میں خطرناک نتائج ہوتے، ہم اس کا جواب اپنے منتخب کردہ طریقہ کار اور وقت کے مطابق دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کو ایسا واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے، ایران نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے تھے۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *