Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اروشی روٹیلا سج سنور کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں

اروشی روٹیلا سج سنور کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سج سنور کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے والدین کے ہمراہ ریاست اتراکھنڈ میں آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر اروشی روٹیلا نے پولنگ اسٹیشن پر موجود لوگوں کی توجہ حاصل کی تو انہوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اہمیت اور صحیح امیدواروں کا انتخاب کرنے پر زور دیا۔

اروشی روٹیلا نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اتراکھنڈ سے ہے، ہم سب صبح ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بھارتیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے نکلنا چاہیے۔

Check Also

نیوزی لینڈ کے اداکار کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال

نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف 15 روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *