Home / جاگو دنیا / اجتماعی قبروں کی دریافت: عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے، او آئی سی

اجتماعی قبروں کی دریافت: عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے، او آئی سی

غزہ میں نصر میڈیکل کمپلیکس سے اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کے خوفناک جرائم کی مذمت کی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی نے کہا سیکڑوں بے گھر، زخمی، بیمار فلسطینیوں اور طبی عملے کے افراد کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

او آئی سی نے کہا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کو قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا اسرائیل کے جنگی جرائم، انسانیت کیخلاف جرائم اور منظم ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کی جائیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا بین الاقوامی جرائم کی عدالت اورعالمی عدالت انصاف اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے خان یونس سے انخلا کے بعد نصر اسپتال میں اجتماعی قبروں سے 283 لاشیں ملی ہیں۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *