Home / جاگو دنیا / آسٹریلیا میں شارک کے منہ سے والد نے بیٹے کو بچا لیا

آسٹریلیا میں شارک کے منہ سے والد نے بیٹے کو بچا لیا

آسٹریلیا میں والد نے اپنے 16 سالہ بیٹے کو شارک کے حملے سے بچانے کے لیے اپنی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ اتوار کو جنوبی آسٹریلیا کے ایک ساحل پر مچھلی پکڑنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جب ایک چھوٹی کشتی میں موجود لڑکے کو شارک نے ٹانگ سے پکڑ لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر والد نے اپنے ہاتھوں سے شارک کا منہ کھولا اور بیٹے کی ٹانگ باہر نکالی جس کے بعد شارک واپس پانی میں گر گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کے ایک پیر پر شارک کے دانتوں کے نشان بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے پر حملہ کرنے والی شارک 6 فُٹ لمبی تھی۔ آسٹریلیا میں ایسی گریٹ وائٹ نشل کی ہزاروں شارکس ہیں اور یہ کئی مر تبہ انسانوں پر حملہ کرچکی ہیں۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *