Home / جاگو صحت / گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق، 12 زخمی

گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق، 12 زخمی

پنجاب کے ضلع گجرات کے زیر تعمیر ہسپتال کی چھت گرنے سے 3 مریض جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مریض جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتال کی چھت گرنےکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گجرات میں زیر تعمیر ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی، واقعہ میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ان کے علاوہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے متعلقہ افسران سےرپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے سی اینڈ ڈیبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Check Also

ایواکاڈو بلڈ شوگر سے محفوظ رکھنے میں مددگار

ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میکسیکو، برازیل اور افریقی ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *