Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دباؤ ہوتا ہے، راجکمار راؤ

خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دباؤ ہوتا ہے، راجکمار راؤ

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ پرکشش نظر آنے کا دباؤ خواتین اداکاراؤں کی طرح مرد اداکاروں پر بھی بہت زیادہ ہے۔ 

انھوں نے یہ بات اس موقع پر کہی جب یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ گڑ گاؤں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ راجکمار راؤ نے اپنی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

تاہم راجکمار نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نو برس قبل صرف فلرز کروائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ یہاں تو ہر جگہ پاپارازی موجود ہیں تو پھر آپکو یہ بات یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی وقت جب باہر نکلیں تو آپ اچھے نظر آئیں۔

انکی حالیہ تصاویر دیکھنے کے بعد گزشتہ ہفتے یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ کچھ بدلے بدلے نظر آرہے ہیں جس کے بعد انھوں نے پلاسٹک سرجری کروانے کی تردید کی۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *