Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم

ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتا دیا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے اُنہیں کیسے متاثر کیا۔

نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے ہمراہ ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس شو کے دوران اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں شروع میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔

نشو بیگم نے بتایا کہ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لیے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لیے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیے جب اُن دونوں نے وظیفے کرنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر میں نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *