Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیفی خلیل کی کوئیک اسٹائل کے ساتھ گانا گاتے ویڈیو وائرل

کیفی خلیل کی کوئیک اسٹائل کے ساتھ گانا گاتے ویڈیو وائرل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کی ناروے کے مشہور ڈانس گروپ ’دی ​​کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ اپنا مشہور گانا ’کنا یاری‘ گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈانس گروپ ​​کوئیک اسٹائل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام گروپ ممبرز کو کیفی خلیل کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو کیفے خلیل کی کوئیک اسٹائل کے ساتھ ہونے والی یہ خوبصورت ملاقات بہت پسند آئی۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیفی خلیل کی سحر انگیز آواز کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کیفی خلیل کو ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *