Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میٹ گالہ 2024 کے ریڈ کارپٹ پر فلسطین حامی مظاہرین بھی پہنچ گئے

میٹ گالہ 2024 کے ریڈ کارپٹ پر فلسطین حامی مظاہرین بھی پہنچ گئے

گزشتہ روز نیو یارک سٹی کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ میٹ گالہ 2024 کی ریڈ کارپٹ کی تقریب کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرے و نعرے بازی کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے گزشتہ 7 ماہ سے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی بھی نکالی۔

نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے مبینہ طور پر متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے رفح پر 3 حملے کردیے، جس میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل مختلف امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ امریکی طلباء کی دیکھا دیکھی آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی، عراق کی جامعہ بغداد، کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی اور برطانیہ کی جامعات کے طلبہ بھی غزہ حامی اور اسرائیل مخالف احتجاج کا حصہ بن گئے ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *