Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی پر بیٹی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ 

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون کو بالآخر شادی کرلی۔

شادی کی تقریب سوناکشی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تاہم ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس کے جواب میں والد شتروگھن سنہا سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ شادی دو لوگوں کا ذاتی انتخاب کا معاملہ ہے اور انکی بیٹی کی شادی پر بات کرنے کا کسی کو حق نہیں۔

شتروگھن کا کہنا تھا کہ آنند بخشی نے سوناکشی کے حوالے سے احتجاج کرنے والوں کے لیے لکھا تھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔ اس میں میں یہ شامل کرنا چاہتا ہوں کہ کہنے والے اگر بےکار، بے کام کاج کے ہوں تو کہنا ہی کام بن جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی نے کچھ غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *