Home / جاگو دنیا / لندن: آج سے سکھوں کی مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا

لندن: آج سے سکھوں کی مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا

لندن میں آج سے سکھوں کی مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سکھ مذہبی عدالت 30 مجسٹریٹس اور 15 ججوں پر مشتمل ہو گی، سکھوں کی مذہبی عدالت اپنے مذہبی اصول اور روایات سامنے رکھ کر فیصلے سنائے گی۔

سکھوں کی مذہبی عدالت میں خواتین، بچوں اور مخلتف تنازعات پر مذہبی عقائد کے مطابق فیصلے ہوں گے۔

سکھ کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ خواتین، بچوں پر گھریلو تشدد، طلاق اور دیگر مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے۔

دوسری جانب پراگنا پٹیل فاؤنڈر آف ساؤتھ آل بلیک سسٹرز نے کہا کہ سکھ کورٹ کا قیام مذہبی بنیاد پرستی کو ہوا دے گی۔

برطانیہ میں یہودی مذہبی عدالتیں اور اسلامی شریعہ کونسل، مسلم مصالحتی ٹربیونل کام کر رہے ہیں۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *